اقوام متحدہ سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

4 Oct, 2022 | 09:33 AM

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کر دیا۔

اقوام متحدہ نے امداد کی اپیل 16 کروڑ سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دی ہے، اپیل جینیوا میں 4 اکتوبر (آج) کو یو این اور پاکستان مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔ پاکستان کے لیے اقوم متحدہ رابطہ افسر جولیئن ہارنیس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدترین سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نبرد آزما ہے، سیلاب متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

جولیئن ہارنیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو بچوں کی بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں اب تک تقریباً 1700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور اقوام متحدہ نے سیلاب کا سبب موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا ہے

مزیدخبریں