ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیریں مزاری کی جعلی خبر اور الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

Shireen Mazari
کیپشن: Shireen Mazari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی ایک اورجعلی خبر اور الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

شیریں مزاری کو  پاکستانی وی آئی پی شخصیت کے دورہ امریکا سے متعلق الزامات کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی, شیریں مزاری نے سنہ 2021 کی سی این این کی ایک خبر ٹیگ کرکے لکھا کہ  اب پتا چلا فوجی اڈوں کے لیے عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ پر امریکا نےکیوں پاکستان میں ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش رچائی؟ 

شیریں مزاری نے لکھا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر  اس پر روشنی ڈالیں گے کہ کیا اسی لیے پاکستان کی وی آئی پی شخصیت ان دنوں امریکی دورے پر ہیں؟ 

خیال رہےکہ اکتوبر 2021 کی جو خبر شیریں مزاری نے ٹیگ کی وہ خود عمران خان کی حکومت کے دور میں افغانستان میں کارروائی کے لیے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود دینے کے معاہدے کے امکانات کے بارے میں تھی۔