روس کا پہلی بار آبدوز سے چلائے جانے والے سرکون کروز میزائل کا تجربہ کامیاب

4 Oct, 2021 | 07:42 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   روس  نے  پہلی بار آبدوز سے چلائے جانے والے  سرکون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ 

روس نے تاریخ میں پہلی بار آبدوز سے چلائے جانے والے سرکون کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائنسدنوں اور عوام کو جدید ترین نئی جنریشن کے میزائل سسٹم میں شمولیت پر مبارکبار دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ بیرنتا سمندر میں سیورونسک  آبدوز سے چلایا جانے والا میزائل اپنے ہدف پر لگا۔ روس نے یہ تجربہ جولائی کے مہینے میں ایک بحری جہاز سے کیا تھا ۔ یادرہے روسی صدر پیوٹن نے 2018 میں آواز سے تیز رفتار میزائل بنانے کااعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں