کپڑےدھونا بھی مشکل؛ صابن کی قیمت میں تاریخی اضافہ

4 Oct, 2021 | 07:36 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمدسعید )اب کپڑےدھونابھی مشکل، کپڑےدھونےوالےصابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مینوفیکچرز کی جانب سے درجہ اول اور دوم کے صابنوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  کپڑےدھونےوالے درجہ اول اور درجہ دوم کے صابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، مینوفیکچرز کی جانب سے صابن کی قیمتوں میں10سے30روپےکلواضافہ کردیا گیا، کپڑےدھونےوالالوکل صابن400روپےمن مہنگا،درجہ اول کےصابن کی قیمت میں1200روپےمن اضافہ کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق کپڑےدھونےوالےصابن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا، شہریوں نے چکن کی قیمت میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے،برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، 15 روپے اضافے سے قیمت 328 روپے کلو ہو گئی، دو دن میں چکن کی فی کلو قیمت 25 روپے بڑھ چکی ہے۔

شہریوں نے ہوشربا مہنگائی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کاکہناتھا کہ مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے زندگی مشکل کر دی ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کرے جس سے عوام کو تکلیف نہیں بلکہ ریلیف ملے۔

مزیدخبریں