ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے کراچی سے ایک اور رکن قومی اسمبلی نے ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی ایک رکن قومی اسمبلی کا استعفی آنے کا امکان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی شکور شاد جنہوں نے اپنی محنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہاہے کہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفیٰ آج یا کل ارسال کردیں گے نام نہیں بتا سکتا۔
قبل ازیں حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک بارپھر اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاکہ انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔