ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہ ملنے کی خوشی پر لڑکی کا اے ٹی ایم کے سامنے ڈانس، ویڈیو منظر عام پر

Girl can't control her happiness
کیپشن: Girl dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوئی کہ اس کو 34 لاکھ سے زائد سے لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملازمین کو تنخواہ ملنے پر جو خوشی ہوتی اس کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہوتے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی ویڈیو نئی دہلی کی ہے جہاں اے ٹی ایم سے جیسے ہی پیسے نکلے تو لڑکی کا خود پر قابو نہ رہا اور وہ سب نظر انداز کئے ڈانس کرنے لگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور سیاہ لباس میں ملبوس ایک لڑکی اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈال کر پرجوش ہے اور ڈانس سٹیپس کررہی ہے، اپنا اے ٹی ایم کوڈ لگانے پر جب پروسیس مکمل ہوتا دیکھا تو لڑکی خوشی سے رقص کرنے لگی اور پیسے وصول کرنے کے بعد بھی ٹھمکے لگائے اور شکریہ اداکرنے کے لئے مشین کے آگے سر جھکایا اور چلی گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین نے لڑکی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے، ایک صارف نے لکھا کہ آج پارٹی ہوگی، ایک اس ویڈیو کو دیکھا کر لکھا کہ ہم اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جب ہرماہ ہماری تنخواہ آتی ہے جبکہ ایک نے  کہا کہ محنت کے کام کا انعام۔ویڈیو کو اب تک 34 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں مختصر تحریر  میں لکھا گیا کہ'خوشی دیکھ رہے ہو تنخواہ کی' 

M .SAJID .KHAN

Content Writer