ویب ڈیسک: عمراکمل کا امریکا میں ناردرن کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ طے پاگیا جہاں وہ کیلی فورنیا زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں، پہلے میچ میں اسٹار بلے باز بری طرح ناکام ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق عمراکمل ناردرن نے پاکستان کرکٹ کو خیرآباد کہہ کر کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کرلی، پہلے میچ میں ہی پاکستان جیسی پرفارمنس گولڈن ڈک یعنی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے پرشائقین نے خیر مقدم کیا۔
رپورٹ کے مطابق عمر اکمل کی امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اور تنازعات میں گھرے رہنے والے کھلاڑی عمر اکمل نے امریکا پہنچ کر کیلی فورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کرلی ۔
پہلے میچ انہوں نے چار اوورز میں دس رنز دئیے تاہم وہ کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے ان کی باؤلنگ کو عمدہ کہا جاسکتا ہے ۔ لیکن وہ اپنے اصل شعبے یعنی بیٹنگ میں مہارت نہیں دکھا سکے اور پہلے ہی بال پر آؤٹ ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Umar Akmal makes a golden duck in his C grade domestic USA debut.
— Dennis Pandora (@DennisCricket_) October 4, 2021
Shoaib Jatt and Yaya are now calling for him the be picked in the World T20 squad. pic.twitter.com/a8APoeLjjE
یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکا روانگی کی اطلاع دی تھی ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک نجی دورے پر امریکا روانہ ہورہے ہیں۔