دولہے کی شادی ہال میں انٹری پر دلہن کے ٹھمکے؛ ویڈیو وائرل

4 Oct, 2021 | 04:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی شادی ہال میں انٹری پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن کو بے تابی سے اپنے ہونے والے شوہر کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جیسے ہی دلہا اپنے فیملی کے لوگوں کے ساتھ بارات لے کر آتا تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک تحریر میں لکھا گیا کہ' کیسے خوبصورت دلہن اپنے دولہے کا انتظار کررہی ہے'ہم سب مکمل طور پر متاثر ہوئے'۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہن نے  گرے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ شادی کے ہال کے اوپر والے فلور میں چھپ کر اپنے شوہر کو دیکھا رہی ہے جبکہ باہر سے کوئی بھی اس کو نہیں دیکھ سکتا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا جیسے ہی شادی ہال میں داخل ہوتا ہے تو دلہن اس کو دیکھ کر خوشی سے  مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے ٹھمکے لگاتے کمرے میں چلی جاتی ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ' میرا پیا گھر آیا' گانا بھی چل رہا ہے۔

مزیدخبریں