ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل کھاڑک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

4 Oct, 2021 | 03:25 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل کھاڑک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اسماعیل کھاڑک بطوراے آئی جی ڈسپلن فرائض انجام دے رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل کھاڑک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اسماعیل کھاڑک پہلے بھی ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات رہ چکے ہیں، ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق اسماعیل کھاڑک ڈی پی او قصور،ڈی پی او ننکانہ سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر فائض رہے۔

عہدے کا چارج سنبھالنے پر ان کا کہناتھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت،حقوق پر مبنی قوانین پر عملدرآمدیقینی بنانا ترجیح ہو گی،عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،فورس کا مورال بلند کرنے کے لئے ٹھوس حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہناتھا کہ تھانوں کے حالات بہتر بنانے کے ساتھ پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کریں گے،شہریوں کی شکایات کا ازالہ ترجیحات میں شامل ہوگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ پروجیکٹس کو مزید بہتر بنائیں گے،پبلک فرینڈلی پولیس کا عوام میں بہتر تاثر اور کمیونٹی پولیسنگ کو مزید فروغ دیں گے۔

مزیدخبریں