دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

4 Oct, 2021 | 03:10 PM

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان محمد عامر اقبال شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 30سالہ سپاہی محمد عامر اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں