ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری؛ عمرشریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کردی گئی

Veteran Pakistani comedian Umer Sharif passes away
کیپشن: Umer Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کےلیجینڈ  اور معروف کامیڈین عمر شریف کی میت جرمن حکام نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعدان کی بیوہ زرین عمر کے حوالے کردی،عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ جرمنی میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمرشریف گزشتہ دنوں جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے،دو چھٹیوں کے بعد بلدیہ کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا،جرمن حکام نے کامیڈی کنگ عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد جسد خاکی ان کی میت ان کی بیوہ زرین عمر کے حوالے کردی گئی،عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرگ جرمنی میں ادا کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار، ہدایتکار و مصنف عمر شریف کی نمازجنازہ جرمنی کے شہر نیورمبرگ کی سنٹرل مسجد میں  ادا  کی گئی جس کے لئے انتظامات پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے کئے۔

جرمن قانون کے مطابق ہسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ کی جانب سے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ  کا حصول لازمی ہے، اس لئے عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس آج دی گئی۔ کونسل جنرل زاہد حسین کے مطابق ان کو نارمل فلائٹ کے ذرے بھیجنے کے انتظامات ہو رہے ہیں۔ آج رات کو قطر ایئر لائن کی ایک فلائٹ کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جو کہ براستہ دوحہ کراچی جائے گی۔ میت واپس بھیجنے کے تمام انتظامات سفارت خانہ کر رہا ہے اور کمیونٹی فنڈ سے میت وطن واپس بھجوائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کے لئےکمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی جبکہ ممکنہ طور پر عمرشریف کی تدفین منگل کے روز ہوسکتی ہے۔ 
ملک کے لیجینڈ اور معروف کامیڈین عمر شریف کی  تدفین کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کنفرم کیا کہ انکی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer