کالج پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی 15 سال بعد تبدیل

4 Oct, 2021 | 02:18 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: سرکاری کالجوں میں پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی میں 15 سال بعد تبدیلی کردی گئی۔

نئی پالیسی کے مطابق ایک کالج میں تین سال سے زائد عرصہ تک پرنسپل تعینات رہنے والے اساتذہ کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایک کالج میں پرنسپل کو تین سال سے زائد مدت تک پرنسپل مقرر نہیں کیا جائے گا۔  پرنسپل کو کسی بھی دوسرے کالج میں پرنسپل کی حیثیت سے ہی ٹرانسفر کیا جائے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے بھی تین سالہ پالیسی لاگو  ہوگی، محکمہ نے پہلے فیز میں ڈائیریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے تبادلے کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں