بدفعلی کیس،ملزم عزیزالرحمان اور بیٹوں سمیت 7ملزمان پر فردِ جرم عائد

4 Oct, 2021 | 02:15 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کیس کے اہم ملزم عزیزالرحمان اور ان کے بیٹوں سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کیس کے اہم ملزم عزیزالرحمان اوران کےبیٹوں سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد  نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت میں ملزم عزیزالرحمان اوراس کے بیٹوں سمیت تمام ملزمان نےصحتِ جرم سے انکارکردیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں