ویب ڈیسک: ایک سابق وزیراعظم کی بیٹی اور سابق وزیراعظم دادا کی پوتی پریانکا گاندھی کے اپنی حوالات میں جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبے اترپردیش کےلکھیم پور کھیری میں پرتشدد واقعات جن میں 10 افراد کی جانیں گئیں اور احتجاج کے لئے پریانکا گاندھی گھر سے نکلیں تو پولیس اور انتظامیہ نے انہیں ہر گاؤں کے علاقے سے روکا اورلکھنؤ کے کال ہاؤس میں نظر بند کردیا۔
Priyanka Gandhi Vadra, Stopped On Way To #LakhimpurKheri, Sweeps Detention Room
— NDTV (@ndtv) October 4, 2021
Read more: https://t.co/x8BJR8urLO pic.twitter.com/5KHUOp9x9j
صفائی کی ابتر صورت حال پر پریانکا گاندھی نے وہاں پڑا جھاڑو اٹھا کر خودصفائی شروع کردی۔ دوسری جانب پرینکا گاندھی کو حراست میں لینے سے کانگریسی کارکنان مشتعل ہوگئے۔ کانگرسی رہنماؤں اور ورکرزنے کال ہاؤس کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔