جنید ریاض: مہنگائی کا جن بے قابو، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، پندرہ روپے اضافے کے بعد گوشت 328 روپے فی کلو ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے، ریٹ میں اضافے سے مرغی کا گوشت 328 روپے فی کلو ہوگیا۔ برائلر مرغی کا گوشت 313 روپے کلو سے بڑھ کر 328 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 208 روپے اور پرچون ریٹ 216 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔ انڈوں کا ریٹ 170 روپے فی درجن جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 980 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کےاثرات نے سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا،سبزیوں ،پھلوں کی قیمتیں 8 سے 21 روپےکلو تک بڑھ گئیں، عام مارکیٹ سےسرکاری نرخ نامے بھی غائب ہوگئے، سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں ازخود10 سے 40 روپےاضافہ کیا گیا۔