عامر لیاقت قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ، وجہ کیا بنی؟

4 Oct, 2021 | 09:11 AM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک بارپھر اسمبلی رکنیت سے استعفی دے  دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاکہ ‏انہوں نے قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ، تاہم انہوں نے استعفیٰ مجاز فورم یعنی اسپیکر کو بھجوانے کے بجائے وزیراعظم کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکنوں نے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں