ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے نیچے آگئی۔چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 490 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے مزید 27 مریض انتقال کرگئے، گزشتہ روز 52 ہزار 415 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔