ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام مسجد کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امام مسجد کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) گرین ٹاؤن میں امام مسجد کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم انصر چوہان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سی سی پی او شیخ عمر کے نوٹس لینے کے بعد دو گھنٹے میں ہی پولیس نے ملزم کو دھر لیا، محمد عمر شیخ نے زیادتی کے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔ گرین ٹاؤن کی حدود میں انصر چوہان نامی ملزم نے گھر میں گھس کو خاتون کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا ہے کہزیادتی کے ملزمان کو ان کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے چند روز قبل لاہور میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں حسن اور عرفان نامی ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو لاہور بلایا تھا، متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے ملزمان کی جانب سے نوکری کی آفر کی گئی، دھوکہ دے کر ریلوے سٹیشن بلایا جہاں ہوٹل میں ملزمان نے عصمت دری کی۔