لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، 7ماہ بعد عمرہ ادائیگی شروع

4 Oct, 2020 | 07:34 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے سبب عمرے پر لگی پابندی ختم، مسجد الحرام 7ماہ بعد عمرہ زائرین کے لیے کھل گیا، روزانہ 6ہزار افراد عمرہ ادا کریں گئے۔
آج صبح نماز فجر کے بعد پہلا گروہ عمرہ ادائیگی کے لیے مسجد الحرام پہنچا، روزانہ 6ہزار مقامی افراد گروپ کی صورت میں عمرہ ادا کریں گئے۔ رجسٹرڈ زائرین کو 12 مختلف گرپوں میں تقسیم کیا جائے گا، کسی بھی قام کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سعودی وزارت صحت کا عملہ مسجد الحرم کے اندر تعینات کیا گیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی راستوں پر ہائی ریزولوشن تھرمل کیمرے نصب کیے گئے جبکہ زائرین کو مخصوص بسوں کے زریعے مسجد الحرام لایا گیا، مقام متاف صرف طواف کے لیے مختص کیا گیا جبکہ نماز مسجد الحرام کے اندر کمپلیس میں ادا کی گئی، زائرین کو مختص 3گھنٹوں کے اندر عمرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی، پاکستان کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ ادائیگی کی اجازت متوقع ہے، جس کا فیصلہ کرونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ مسجد الحرام کو کرونا وائرس کے باعث فروری کے اختتام پر عمرہ زائرین کے لیے بند کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں