"حکومت اور اپوزیشن میں صرف اقتدار کی جنگ ہے"

4 Oct, 2020 | 07:20 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان صرف اقتدار کی جنگ ہے، نظریات سب کے ایک جیسے ہیں، پاکستانی سانپ بچھو سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا پولیس والوں سے ڈرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کی تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آسیتن کے سانپوں کا علاج کرنا ہوگا، کیونکہ قوم کو سیاسی ٹھگوں سے خطرہ ہے۔ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے مفاد کے تحت ووٹ دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بے روزگاری، کرپشن اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، بھارت نے کشمیر ہڑپ کرلیا اور زندگی بچانے والی ادویات میں پانچ سو گنا اضافہ کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت سچ کا سامنا نہیں کرسکتی، اس کے پاس مسائل کے حل کے لئے جوابات نہیں اس لیے اظہار رائے پر پابندیاں لگا رہی ہے۔

مزیدخبریں