(حافظ شہباز علی) قومی ٹیم کےوائٹ بال کپتان بابراعظم نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نےقومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےلیےنئے بیٹ تیارکرالیے، بابراعظم نےسیالکوٹ جاکرخود بیٹ بنوائے، بابر اعظم 9 اکتوبرسےقومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گے، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلےمیں سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے،بابراعظم 9 اکتوبرکوناردرن کےخلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قبل ازیں بابراعظم انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے۔ جس کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی ملتان لیگ کیلئے دستیاب نہیں تھے تاہم راولپنڈی اسٹیڈم میں اپنی ٹیم سینٹرل پنجاب کو جوائن کریں گے۔
دوسری جانب انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے بعد عماد وسیم چار اکتوبر کو وطن واپس آکر ناردرن کی قیادت سنبھالیں گے۔