رانا ثناءاللہ کا شہباز گل کے بیان پر سخت ردعمل

4 Oct, 2020 | 05:15 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل، کہتے ہیں کہ عمران نیازی اداروں کو اپنی سیاست کے لیے متنازعہ بنا رہا ہے، ملکی اداروں کو سیاسی فریق بنانا صرف پاکستان کے دشمنوں کی ہی خواہش ہوسکتی ہے۔

صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ون پیج‘ کے خود ساختہ ترجمان ان اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، جن کی غیرجانبداری آئین اور قومی سلامتی کا ناگزیر تقاضا ہے۔ شہبازگل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف یہ ہی میرٹ پر عمران خان کے ترجمان ہیں، جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے اس میں کسی کی بہتری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکر کیا جا رہا ہے کیا وہ شہباز گل کی موجودگی میں ہوئیں؟ حکومتی کرپشن، ووٹ چوری، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب نہیں ملتا تو انڈین ایجنٹ اور غدار کی گردان شروع کردی جاتی ہے۔

مزیدخبریں