ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اپر مال کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ

4 Oct, 2020 | 03:21 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیزرفتاری کے باعث اپر مال کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ ،مہران گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی، حادثے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار زخمی ہو گئے، ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔


تفصیلات کے مطابق   اپر مال کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں مہران گاڑی نے رانگ وے جاتے ہوئے بائیک پر جانے والے شہریوں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر زخمی حالت میں 20 منٹ ریسکیو ٹیم کا انتظار کرتے رہے۔

بعدازاں ریسکیو ٹیم نےموقع پرپہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےآرہی تھی۔

 دوسری جانب   پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 819روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 509افراد شدید زخمی ہوگئے  جن کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے، 381معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز  کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا.

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر410اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

 

مزیدخبریں