ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں: وفاقی وزیر اطلاعات

نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں: وفاقی وزیر اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، ان سے پوچھے گئے دو سوال وہیں کھڑے ہیں، اثاثے کیسے بنائے؟ پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟۔

 دریں اثنا ء وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر حملہ کرنے والے اور ملک کو لوٹنے والے نواز شریف قومی مجرم ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے اور چھ بار وزیر اعلیٰ رہنے والے نواز شریف نے پاکستان کو کیا دیا، اب پاکستان اور مسلم لیگ کے لئے یہ بدنما داغ ہیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ، یہ صرف مدارس کے طلباء کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔

ہفتہ کو وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پریس کانفرنس ایک پاکستانی اور ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے کر رہا ہوں، جس پر بات کرنا چاہ رہا ہوں وہ ایک قومی کاز ہے۔

 انہوں نے کہاکہ نواز شریف تین بار کے منتخب وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد اور قومی مجرم کے حوالے سے بات کررہا ہوں، نواز شریف ایک سزا یافتہ شخص ہے جسے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی،اندرون ملک لوگوں کی بڑی تعداد کہتی تھی کہ وہ آج ہیں اور کل نہیں جس پر انکو ریلیف ملا، چار ہفتے کے علاج کیلئے انہیں باہر جانے کی اجازتِ بھی ملی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer