ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی رابطہ مہم میں تیزی

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی رابطہ مہم میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے پانچ سال بعد 28 نومبر کو ہونیوالے انتخابات کیلئے امیدواروں کی رابطہ مہم میں تیزی آگئی ۔ پنجاب بار کونسل نے لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھرکےایک لاکھ26 ہزار679 اہل ووٹرز کی لسٹ جاری کردی۔لاہور میں ووٹرز وکلاء کی تعداد تمام شہروں سے زیادہ ہے۔


 صوبہ بھر کےایک لاکھ26 ہزار سے زائد وکلاء 75 ممبران پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔لاہور میں ووٹر وکلا کی تعداد 26 ہزار 158 ہے ،لاہوری وکلاء16 ممبران کا انتخاب کریں گے ۔لاہور میں پنجاب بار کونسل کی 16 سیٹوں کیلئےسوسےزائدامیدوار میدان میں ہیں ۔ قصور میں ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 992 ہے ۔

قصور کے وکلاء دو ممبران کا انتخاب کریں گے ۔ شیخوپورہ ضلع میں وکلا کی تعداد 1ہزار348 ہے ۔ایک ممبر کا انتخاب ہوگا ۔ننکانہ صاحب میں ووٹرز کی تعداد 2ہزار984 ہے ۔ایک ممبر منتخب ہوگا۔فیصل آباد میں وکلاء کی تعداد چھ ہزار 281 ہے جہاں چار ممبران کا انتخاب ہوگا۔جھنگ میں وکلاء کی تعداد پندرہ سو ہےجو ایک ممبر کا انتخاب کریں گے ۔

چنیوٹ کے 1ہزار74 وکلاء ایک ممبر کا انتخاب ہو گا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 1ہزار377 وکلاء ایک ممبر کا انتخاب کریں گے ۔ملتان کے پانچ ہزار ایک سو 89 وکلاء چار ممبران کا انتخاب کر سکیں گے ۔اسی طرح وہاڑی میں2،بہاولنگرمیں ایک،بہاولپورمیں3، رحیم یارخان میں2،ڈی جی خان میں 1ممبرکاانتخاب ہوگا۔

لیہ سے1،راجن پور سےایک، خانیوال سے2،لودھراں سے ایک،گوجرانوالہ میں 3ارکان کاانتخاب ہوگا۔28 نومبر کو صبح نو سے شام چار بجے تک پنجاب بار کونسل کے انتخابات ہوں گے ۔

Shazia Bashir

Content Writer