تجاوزات کے خاتمےکیلئے ڈرائیو تھرو مارکیٹس منصوبہ ناکام

4 Oct, 2020 | 03:26 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (عمران یونس) شہر بھر میں عارضی تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کچھ سال قبل ہر زون میں ڈرائیو تھرو مارکیٹس کا پراجیکٹ متعارف کرایا تھا تاکہ سڑکوں پر موجود ریڑھیوں ان ڈرائیو تھرو مارکیٹس میں مختص جگہوں پر چلی جائیں لیکن ڈرائیو تھرو مارکیٹس میں جگہیں لینے والے ریڑھی بانوں نے عارضی دکانیں کرائے پر آگے دے دیں اور خود پھر سڑکوں پر آگئے۔

اب سڑکوں پر تجاوزات کا پھر سامنا ہے، جیل روڈ پر پی آئی سی ہسپتال کے ساتھ لگی ریڑھیوں کی تعداد چالیس کے قریب ہے، متعلقہ ٹاؤن یہاں انکروچمنٹ آپریشن کیلئے آتا تو ضرور ہے لیکن پہلے سے اطلاع ہونے کے باعث ٹاؤن عملہ آتے ہی ریڑھیاں یہاں وہاں چھپ جاتی ہیں جس کے چشم دید گواہ شہری ہیں۔

  ریڑھی بانوں کے مطابق ٹاؤن عملہ ریڑھی لے جائے تو پانچ سو ہزار دیکر ریڑھی واپس لے آتے ہیں اور وہیں دوبارہ کاروبار شروع ہوجاتا ہے۔شہریوں کوشکایت ہے کہ ریڑھیوں کے باعث ہسپتال کے باہر رش بڑھ جاتا ہے اور مریض لانے لیجانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے شعبہ پرائیوٹ ہائوسنگ سکیم  نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ویلنشیا ٹاؤن، آئی ای پی ٹائون، جی سی پی سوسائٹی کا دفتر سیل کر دیا، اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز نے نواب ٹاؤن میں سڑک پر جنگلا کی صورت میں انکروچمنٹ مسمار کردیں۔

 آئی ای پی ٹائون سیکٹر بی میں پارک سائٹ پر بنا کلب، سوسائٹی میں پبلک بلڈنگ پر بنائی گئی دکان، قبرستان کی جگہ پر تعمیرات رکوا کر سیل کر دیا گیا، ایڈن بولیوارڈ میں غیر قانونی تعمیرات، نشیمن اقبال فیز 2 کی غیر قانونی ایکسٹینشن، غیر قانونی نجی رہائشی سکیم الیگینٹ ہومز کی بائونڈری وال، زیر تعمیرسڑکیں، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ بشریٰ نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ وقار نے کی

مزیدخبریں