ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال کی نجکاری میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی رکاوٹ بن گئی

میو ہسپتال کی نجکاری میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی رکاوٹ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہسپتال روڈ (زاہد چودھری) میو ہسپتال پر نجکاری قانون کا اطلاق، حکومت کو ایک اور چیلنج درپیش، ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کیلئے پہلے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی بحالی ناگزیر ہے۔

 کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں، حکومت کو نجکاری کے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کے میو ہسپتال پر نفاذ میں ایک اور چیلنج کا سامنا ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ سب سے پہلے میو ہسپتال پر نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت پر پر عیاں ہوا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ کی موجودگی میں میو ہسپتال پر ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوسکتا ۔ 

ذرائع کے مطابق اس مشکل کو دور کرنے کیلئے اب کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کرکے پہلے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو بحال کیا جائے گا اور اس کے بعد ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ ہوسکے گا، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی بحالی کیلئے قانون سازی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر قانون کی سربراہی میں جلد کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ایکٹ کے ترمیمی مسودہ قانون کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج بحال کرکے نجکاری کا قانون لاگو کیا جاسکے۔ 

دوسری جانب گنگارام ہسپتال میں تشخیصی سہولیات بند ہونا معمول بن گیا، پہلے ایکو مشین طویل عرصہ خراب رہی، تو اب ایم آر آئی مشین بند ہو گئی، ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کیلئے آنے والے مریض مایوس واپس لوٹنے پر مجبورہیں ، ، ایم آر آئی مشین بند ہونے سے مریضوں کو تین تین ماہ کا وقت دیا جانے لگا۔ 

انتظامیہ نے بتایا کہ مشین کی مرمت کی جا رہی ہے ، چند روز میں مشین کو چالو کر دیا جائے گا، ہسپتال میں ایم آر آئی کیلئے آنے والے مریض مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer