'ارطغرل غازی'کو لوگ زیادہ کیوں پسند کرتے، وزیراعظم نے بتادیا

4 Oct, 2020 | 10:48 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے بارے اس وقت تقریباً پوری دنیا میں چہ مگوئیاں ہورہیں کیونکہ  اسلامی اقدار اور دشمن اسلام کے خلاف اس ڈرامے میں عظیم سپہ سالار کا ذکر کیا گیا، وزیراعظم عمران خان  نے بھی اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو ےحد پسند کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ترکش ڈرامے کو کیوں لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں اور آئے روز اس کی مقبولیت میں اضافہ کیوں ہورہا،مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’میں نے ہماری انڈسٹری کو مغرب اور بالی ووڈ کے مواد کو نقل کرکے ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اُنہوں نے کہا کہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے۔‘

  وزیراعظم عمران خان نے دُنیا بھر میں مقبول ترین ترکش سیریز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ارطغرل غازی بھی دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی فحاش مواد بھی نہیں ہے۔‘

مزیدخبریں