کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 553 کیسز رپورٹ

4 Oct, 2020 | 10:33 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدکورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوچکی ہے جب کہ 8 مزید ہلاکتوں کے بعد کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق  24 گھنٹے کے دوران ہونے والی اموات میں سے 5 کا تعلق سندھ سے تھا جب کہ پنجاب،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔


دوسری جانب کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار ( ایس او پیز )کی خلاف ورزیوں  پر کراچی میں مزید 2 شادی ہالز اور 41 ریسٹورنٹس کو سیل کردیاگیا ہے۔شہر میں 3 روز کے دوران 9 شادی ہالز اور 159 ریسٹورنٹس سیل کییجاچکے ہیں۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں، فیکٹریوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کیا جاچکا ہے جب کہ ایک لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیاجاچکا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

مزیدخبریں