فیروزپور روڈ(زین مدنی )سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کرنیوالی اسٹیج اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں مگر میں آج بھی مقبول ترین ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آفرین پری نے کہا کہ میں نے بڑی محنت کرکے فیلڈ میں جتنا نام کمایا ہے اس سے بہت سی اداکارائیں حسد کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میں مشکلات کا شکار ہوں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ آج تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے ایوارڈ لینے کی ضرورت نہیں‘ شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔