ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2 بڑےمنصوبوں کی منظوری دے دی

 محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2 بڑےمنصوبوں کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ای لرننگ اور ہائر ایجوکیشن کی آٹومیشن کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 110 ملین کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ دونوں منصوبے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے تھے۔روا‍ ں مالی سال میں 50 ملین روپے سرکاری کالجز میں ای لرننگ پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 60 ملین روپوں سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی آٹومیشن اور تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا.

محکمے کی جانب سے منصوبوں کی منظوری دینے کے بعد محکمہ خزانہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer