پولیس ریفارمز پر بیوروکریسی کے ڈرافٹ میں پولیس کا ایجنڈا تیار

4 Oct, 2019 | 11:30 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) پولیس نظام میں تبدیلی کا معاملہ، بیوروکریسی کے ڈرافٹ کے جواب میں وزیراعظم کو اصلاحات پیش کرنے کے لیے آئی جی کی زیرصدارت طویل مشاورتی اجلاس، وزیراعظم کوپیش کرنے کے لیے پولیس ریفارمزکے حوالے سے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کو ریفارمزکے لیے مسودہ تیار کرکے پیش کرنے کے لیے سات دن کا وقت دیا گیا تھا، جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام افسران کے ساتھ مشاورت کی اور اعلی افسران کو فوری ڈرافٹ کی تیاری کا حکم دیا جس پر تمام افسران کا تیار کردہ مسودہ پر آئی جی کی زیرصدارت طویل مشاورت کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جیز سمیت 3 ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔

حتمی اجلاس میں بیوروکریسی ریفارمز کے ایجنڈے کی شدید مخالفت کی گئی جبکہ کمپلینٹ اتھارٹی میں بیوروکریسی کی بجائے ریٹائرڈ پولیس افسران، سابق ججز، سول سوسائٹی ممبران، سینئرصحافی بھی ممبران بنائے جائیں۔ اجلاس میں پولیس اکاؤنٹیبلٹی کیلئے انسپکٹریٹ کی تجویز کی مخالفت کی گئی جبکہ انسپکشن کا نظام مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کے پی کے ماڈل پولیس ریفارمز پنجاب میں بھی نافذ کی جائیں جبکہ آئی جی پنجاب کو تقرروتبادلے کا اختیار ہونا چاہئیے۔ اجلاس میں موجود تمام افسران نے اتفاق رائے سے ایجنڈا کو منظور کرلیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو پیر کے روز پولیس ریفارمز کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں