( سٹی 42 ) پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
ٹرافی کی رونمائی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی خوش آئند ہے، وکٹ میں نمی ہے پہلے باؤلنگ کرنا بہتر رہے گا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شا نکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتا ہوں جبکہ اپنے ملک واپس جاکر سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے راضی کروں گا۔
یاد رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہفتہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔