( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کی ای پے پنجاب ایپ کی تقریب رونمائی، شہری گھر بیٹھے بھی ٹیکس کی ادائیگی کرسکیں گے۔
نوے شاہراہ پر ہونے والی ای پے پنجاب ایپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ صوبے کے ہر فرد کیلئے گھر بیٹھے ٹیکس کی ادائیگی باآسانی کرسکیں، ہمارا فوکس ہر شہری کو بنیادی سہولیات اور شفاف نظام دینا ہے، شہریوں اور بزنس کمیونٹی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ درست جگہ استعمال ہوگا۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و ٹیکنالوجی یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پنجاب بطور صوبہ ای گورننس میں ایڈوانس جارہا ہے، پانچ سالہ دور میں حکومت کے تمام محکمے ای گورننس کو اپنائیں گے، ای گورننس کے ذریعے کرپشن سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔
تقریب میں چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل بھی شریک ہوئے، تقریب میں ای پے ایپ بنانے میں تعاون کرنے والی شخصیات میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔