محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

5 Oct, 2019 | 12:50 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومتی احکامات کو نظر انداز کرنے لگا، بار ہا مطالبے کے باوجود قرضہ کمیشن کو منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کی گئیں۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ ادوار کے قرضوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی قرضہ کمیشن تشکیل دیا گیا، کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے تمام متعلقہ اداروں میں گزشتہ 10 سال کے دوران کے ایک ارب سے زائد منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

 ذرائع کے مطابق متعدد محکموں کی جانب سے تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردی گئی ہیں، مگر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بارہامطالبے کے باوجود تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مختلف بہانوں کے ذریعے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پاس لیپ ٹاپ سکیم اور نالج پارک کمپنی سمیت اربوں روپے کے منصوبے موجود رہے۔

مزیدخبریں