ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر اطلاع چھٹی کرنا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا

بغیر اطلاع چھٹی کرنا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) پرائمری اور مڈل سکولوں کے اساتذہ کی خراب کارکردگی، بچوں سے غیر ضروری پیسے بٹورنے اور بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر جرمانے، سینکڑوں اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسینکڑوں اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ناگرہ کے پی ایس ٹی ٹیچر خالد محمود کو قوانین کی خلاف ورزی پر 5000 روپے جرمانہ کیا گیا، گورنمنٹ پرائمری سکول بدوکی کے ٹیچرسرفراز انجم کو بغیراطلاع چھٹی کرنے پر 1000 روپےاور گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی دی کھوئی کے ٹیچر عمران طالب کو 1000 روپے جرمانہ کیا گیا۔

دوسری جانب ٹیچر طیبہ سلطانہ، حافظ محمد ندیم، آمنہ جلیل، محمد منشاء، محمد عباس، ثوبیہ عشرت اور رضیہ بیگم کی بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔ ڈی ای او ایلمنٹری کا کہنا ہے کہ جرمانے بچوں سے غیرقانونی طور پر پیسے بٹورنے اور بغیر اطلاع چھٹی کرنے پر عائد کیے گئے، تمام جرمانے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کی رپورٹ پر عائد کیے گئے۔

 پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مہنگائی کے اس دور میں جرمانوں کی پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔