ایل ڈی اے کا آئی ٹی سرور جواب دے گیا

4 Oct, 2019 | 02:28 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ون ونڈوسیل، ریونیو وصولی اور آن لائن ٹرنزیکشن کا کام معطل، سرکاری کاموں اور ادائیگیوں کیلئے آئے شہری خجل ہوگئے، سسٹم ہائی وولٹج شٹ ڈاؤن کے سبب معطل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کا آئی ٹی سرور سسٹم بیٹھ گیا، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل، ریونیو، سیپ سسٹم اور آن لائن ٹرانزیکشن کاسسٹم کام چھوڑ گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا آئی ٹی سسٹم  بیٹھنے سے ایل ڈی اے سٹی، ایونیو ون سمیت تمام آن لائن لینڈ ٹرانسفر، ٹرانزیکشن اور آئیڈ نٹیفکیشن سسٹم بھی کام چھوڑ گیا، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے آئی ٹی سسٹم ہائی وولٹیج سے مکمل طور پر شٹ ڈاون ہوا۔

  ایل ڈی اے میں کاموں کی غرض سے آئے شہری رل گئے، جبکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور ای ایم ای بروقت مسلہ حل کرنے میں ناکام رہے۔

مزیدخبریں