(قذافی بٹ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ناقص کارکردگی کی وزیراعظم کو شکایات موصول، وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور جنسی تشدد کے واقعات پر وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے صوبے میں قائم 8 پروٹیکشن بیورو میں بچوں کی حالت زار پر رپورٹ مرتب کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، رپورٹ کے لیے مختلف اداروں کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر بیورو کی چیئرمین کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں، انکے علم میں بچوں سے ناروا سلوک کے حوالے سے معلومات تھیں لیکن انہوں نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔