ٹی ٹونٹی کا میلہ سج گیا, حفیظ سنٹر بند رکھنے کا سرکلر جاری

4 Oct, 2019 | 02:15 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: شہر میں ٹی ٹونٹی کا میلہ سج گیا، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کی مارکیٹوں کے تاجران نے سکیورٹی امور کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، حفیظ سنٹر کے تاجران نے ہفتہ، پیر اور بدھ میچز کے تینوں روز پلازہ بند رکھنے کا سرکلر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم اور یونین کے عہدیدران کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا جس کے مطابق سکیورٹی امور کے پیش نظر حفیظ سنٹر کو ٹی ٹونٹی میچز کے تینوں روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر ملک کلیم کا کہنا ہے کہ سکیورٹی امور کے باعث مین بلیوارڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہوگی اس لئے تاجر بھی حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے، اسی طرح لبرٹی مارکیٹ کے صدر صفدر بٹ نے کہا ہے کہ تاجر برادری مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

لبرٹی مارکیٹ بھی ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، تا کہ خوش اسلوبی سے ٹی ٹونٹی کے میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزیدخبریں