در نایاب: واسا لاہور نےحکومتی اداروں اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز سے ایک ہی روز میں ستر لاکھ روپے وصول کرکے بڑی ریکوری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق واسا نے ایکوافائر اور سیوریج چارجز کی مد میں ایک ہی دن میں 70 لاکھ سے زیادہ کی ریکوری کرلی ہے، ڈائریکٹر ریکوری میاں منیر نے واسا ہیڈ آفس میں ایم ڈی واسا کو چیک پیش کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم اسلم خان نیازی بھی موجود تھے، ایم ڈی واسا نے ریونیو افسران کی کارگردگی کو سراہا۔
جن میں بالخصوص ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو علامہ اقبال ٹاؤن فخر حیات وٹو کی ٹیم شامل ہے۔