جنید ریاض: لاہور بورڈ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود نہم جماعت کا امتحان دینے والے اڑھائی لاکھ طلبا کو مارک شیٹ جاری نہ کرسکا، امیدواروں کو سکالر شپ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے افسران کی نااہلی کے باعث ایک ماہ بعد بھی نہم جماعت کے طلبہ کو مارک شیٹ جاری نہ ہوسکیں، تعلیمی بورڈ نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 19 اگست کو کیا تھا، امتحانات میں 2 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔
وقت پر رزلٹ کارڈ جاری نہ ہونے سے امیدواروں کو سکالر شپ کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق ہر سال نتائج آنے کے 2 ہفتوں بعد رزلٹ کارڈ جاری کر دیئےجاتے ہیں، ترجمان لاہور بورڈ سجاد بھٹی کا کہنا ہے کہ گریڈنگ سسٹم کے اجرا کے باعث رزلٹ کارڈ جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔
ایک ہفتے کے اندر مارک شیٹ جاری کردیں گے۔