اہلیہ تشدد کیس، محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

4 Oct, 2019 | 11:49 AM

Shazia Bashir

سٹی42: اہلیہ تشدد کیس میں محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع، سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی، اداکار کے خلاف ڈیفنس سی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے محسن عباس کی درخواست ضمانت 9 اکتوبر تک منظور کرلی۔

 سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے اداکار محسن عباس کی درخواست پر سماعت کی، محسن عباس اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں