فلم ”دال چاول“میرے کیرئیر کے لئے بڑی اہم فلم ہوگی: مومنہ اقبال

4 Oct, 2019 | 10:34 AM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) شوبزانڈسٹری کی نامور ماڈل اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ فلم دال چاول ان کے کیرئیر کے لئے بڑی اہم فلم ثابت ہوگی،.

سٹی فورٹی ٹو سے فلم کے پریمئر شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے فلم میں بڑی محنت سے کام کیا ہے اور سلورسکرین پر آنا ان کی خواہش تھی جو دال چاول فلم کی وجہ سے پوری ہوئی ہے۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ فلم سینما گھروں میں لگنے کے بعد کامیاب ہوگی اور فلم میں ان کا کردار شائقین پسند کریں گے، فلم دال چاول آج جمعہ چار اکتوبر سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے اور مومنہ اقبال نے فلم میں مرکزی ہیروئن کا کرداراداکیا ہے۔

اور فلم پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں