شہر میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم

4 Oct, 2019 | 12:11 AM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) شہر میں پولیس سکیورٹی ڈیوٹی اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف، بیدیاں روڑ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے گروہ کی پٹرول پمپوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری، وارداتوں کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔

ہیئر کے علاقے بیدیاں روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم ہے، پولیس کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود ڈاکو پولیس کی پہنچ سے باہر ہیں۔ بیدیاں روڈ پر چند روز قبل پٹرول پمپ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے وارداتیں کرتے ہوئے ادھم مچایا جبکہ دو مزید پٹرول پمپس پر ڈکیتی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے کیشئر کو باتوں میں الجھایا اور اسی دوران گن پوائنٹ پر کیشئر کو یرغمال بنایا اور ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں بھی ڈاکو کیشئر سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال ملزمان پکڑنے میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں