ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا بلدیاتی نظام مسترد، بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے

نیا بلدیاتی نظام مسترد، بلدیاتی نمائندے میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:  پنجاب اسمبلی کے باہر بلدیاتی نمائندوں کا نئے بلدیاتی نظام کے فیصلے کے خلاف اجلاس، لارڈ میئر مبشر جاوید کہتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو 5 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے مدت پوری ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی، مظاہرے کی قیادت لارڈ میئر مبشر جاوید نے کی،مظاہرین نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نعرے بازی کی۔ لارڈ میئر مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو 5 سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے اپنی مدت پوری کرنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکومت کے خاتمے کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ بیانات دئیے جارہے ہیں۔ لارڈ میئر کا کہا کہ کے پی کے والا نظام ہو یا کسی اور ملک کا نظام اسے قبول نہیں کیا جائے گا، اسمبلی فلور پر ن لیگ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔