(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لارڈ میئرکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے لارڈ میئر مبشر جاوید کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے آفتاب اکرم کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایل ایم سی نے ریگل چوک میں اسکی دوکان ناجائز تجاوزات کی آڑ میں مسمار کر دی ، معاوضہ کی رقم نہ ملنے پر صوبائی محتسب اور لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، صوبائی محتسب اور ہائیکورٹ نے اسکی دوکان کا معاوضہ پندرہ لاکھ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کےحکم پر دو اپریل 2017 پر عمل نہیں کیا جا رہا ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لارڈ میئر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد میئر مبشر جاوید کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔