مشن کلین لاہور،تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کا تیسرا روز

4 Oct, 2018 | 04:34 PM

M .SAJID .KHAN

 (شاہ رُخ ندیم) تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا،  تیسرے روز فیروز پور روڈ اور جوہرٹاؤن سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی طور پر لگائے گئے بل بورڈز ہٹائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر جین مندر سے مسلم ٹاؤن موڑ اور جوہرٹاؤن تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہ بھاری مشینری نے بھی آپریشن میں حصہ لیا ، جین مندر چوک سے مسلم ٹاون موڑ تک سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی تجاوزات ، بل بورڈز کو اتارا گیا ، اے سی سٹی صفدر ورک کا کہنا تھا کہ آپریشن کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت فیروز پور روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہاہے ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد فیروز پور روڈ کے حسن میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں سمسانی کھوئی کچی آبادی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا، بھینسوں کے باڑے اور دیگر تجاوزات مسمار کی گئی جس سے مسیحی برادری کےسینکڑوں رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور ایل ڈی اے کی جانب سےجاری آپریشن کیخلاف احتجاج کیا گیا ، مکینوں کا کہنا تھا کہ مالکانہ حقوق دینےکی بجائےبےگھرکیاجارہاہے، ہمیں بےگھرمت کیاجائے،ہم پررحم کیاجائے۔

مزیدخبریں