شہر کی سڑکوں کو گڑھوں سے پاک اور ہموار کرنے کا منصوبہ ادھار کی نذر

4 Nov, 2024 | 11:21 PM

 درنایاب : وزیراعلی پنجاب کا لاہور شہر کی سڑکوں کو گڑھوں سے پاک اور ہموار کرنے کا منصوبہ ایڈوانس ورک اور ادھار کی نذر ہوگیا ۔

ایل ڈی اے اور ٹیپا نے ایوان وزیراعلی کے دباؤ پر ستر فیصد کام ایڈوانس ورک کی مد میں کروالیا ۔۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ٹیپا نے مجموعی طور پر 100 شاہراہوں پر 302 کلومیٹر پیچ ورک کیا ۔ ذرائع کے مطابق پیچ ورکنگ اور گڑھے بھر کر اسفالٹ ورک بغیر ٹینڈر ، اپروول اور فنڈنگ کے بغیر کروایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پیچ ورکنگ کے عمل میں سات سے آٹھ ٹھیکیداروں نے ادھار پر ایڈوانس ورک کیا ۔ پیچ ورک کے کام میں مجموعی طور پر اب تک کروڑوں کے بل بنائے جاچکے ہیں جبکہ ستر فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ ایڈوانس ورک کو ایڈجسٹ کرنا اور ای ٹینڈرنگ میں مینج کرنا ایل ڈی اے ٹیپا کو مشن ناممکن  نظر آرہا ہے ۔ پیچ ورکنگ کی  نہ ہی باقاعدہ سکیم بنوائی گئی نہ ہی فنڈنگ روٹ موجود ہے ۔

مزیدخبریں