سٹی 42 : سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ شرح سود میں 200 پوائنٹس کی کمی سے کاروبار پر مثبت اثرات آئیں گے ۔
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے شرح سود میں کمی پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت درست راستے پر آ چکی ہے، حکومت نے ایف پی سی سی آئی کے مطالبے کو تسلیم کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا مطالبہ ہے کہ دسمبر 2024 تک شرح سود کو 12.5 فیصد پر لایا جائے ، جون 2025 تک شرح سود کو 9 فیصد کی سطح پر لایا جائے ۔