ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ کوئی بھی بل رولز کے تحت منظور نہیں ہوا، یہ ترمیم حکومت اور فوج کیلئے اچھی نہیں‘

’ کوئی بھی بل رولز کے تحت منظور نہیں ہوا، یہ ترمیم حکومت اور فوج کیلئے اچھی نہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47کی رجیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی،یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہونگے،اس وقت پی پی اور ن لیگ کے پاس بھاگنے کاراستہ نہیں ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے،اس توسیع سے بہت سے افسران کی حق تلقی ہو گی، یہ ترمیم حکومت اور فوج کیلئے اچھی نہیں،ان کاکہنا تھا کہ ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ کوئی بھی بل رولز کے تحت منظور نہیں ہوا ،بل نہ قائمہ کمیٹی میں گئے نہ بحث ہوئی، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد34کی گئی، بھارت میں اس وقت صرف 33ججز ہیں، اس وقت ملک میں ہائی کورٹ کے 96 ججز ہیں، یہ سپریم کورٹ میں اپنے ججز  بٹھانا چاہ رہے ہیں، یہ ان کی بھول ہے سرکار کے ایک ستون کو کمزور کرنا حکومت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔  انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں حکومت اتنی اہم قانون سازی کر رہی ہے اسے متنازعہ نہ بنائے ،اس بل پر باقاعدہ بحث ہونی چاہیے تھی یہ بہت اہم ذمہ داریاں ہیں سب سروسز چیف کے حوالے سے ۔

صحافی کی جانب سے ایک سوال ’کیا آپ اس بل کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے جا رہے ہیں‘کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم کوئی احتجاج نہیں کر رہے ۔